جعفرایکسپریس پر دہشت گردوں کاحملہ،مسافروں کی بازیابی کے لئے آپریشن تاحال جاری

دہشتگردوں نے کچھ معصوم یرغمالیوں کوخودکش بمبارکےساتھ بیٹھایا ہوا ہے، سیکیورٹی ذرائع


بولان (قدرت روزنامہ)بلوچستان کےضلع بولان میں دہشتگردی کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کی روانگی تین روز کے لئے منسوخ کر دی گئی یرغمالی مسافروں کی بازیابی کے لئے آپریشن تاحال جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے155مسافروں کو بازیاب کرالیا،اب تک 27 دہشت گردوں کو ہلاک کیاجاچکا ہے،دہشت گردوں میں خودکش بمباربھی موجود ہیں،دہشتگردوں نے کچھ معصوم یرغمالیوں کو خودکش بمبار کےساتھ بیٹھایا ہوا ہے،دہشت گردخودکش بمبارمعصوم لوگوں کوڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں،سیکیورٹی فورسز یرغمالیوں میں خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔
ریلوےانتظامیہ کاکہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس کی روانگی سیکورٹی وجوہات پر منسوخ کی گئی،ٹرین کی روانگی تین روز تک منسوخ کی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سےمسلسل رابطے میں ہیں،وفاقی وزیرداخلہ نےبلوچستان حکومت سےمکمل یکجہتی کااظہار،ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دونوں رہنماؤں نےدہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کے عزم کااعادہ کیا،محسن نقوی نےکہا بلوچستان میں امن کیلئےصوبائی حکومت کو تعاون فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان دلیر آدمی ہیں اور ہم مل کر دہشتگردوں کا صفایا کریں گے،دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
گزشتہ روز بلوچستان کےعلاقے بولان پاس میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں تین کمسن بچے شہید ہوئے،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 104 یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کروا لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *