پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق 16 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا تخمینہ ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 8 روپے تک کی کمی کا تخمینہ ہے۔ مٹی کا تیل 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے تک کم ہوسکتا ہے۔ اگلے تین دن کی عالمی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے حساب سے قیمتوں کا حتمی تعین ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *