اچھی بیوی کی تلاش؛ دانش تیمور نے نوجوانوں کو اہم مشورہ دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اچھی بیوی کے متلاشی نوجوان لڑکوں کو ایک کام کی بات بتادی۔

اداکار اور میزبان دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں نوجوانوں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اہم مشورے دیئے۔

دانش تیمور نے کہا کہ وہ تمام لڑکے جو شادی کے لیے اچھی بیوی کی تلاش میں ہیں تو میں ان سے ایک بات کہنا چاہوں گا۔

اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر اچھی رفیق حیات چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔

دانش تیمور نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے۔ جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔

میزبان اور اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر آپ اچھے انسان ہیں تو ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ کو کوئی ایسی بیوی مل جائے جو آپ کو پسند نہ ہو۔

یاد رہے کہ دانش تیمور کی شادی معروف اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ 2014 میں ہوئی تھی اور اس خوبصورت جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *