حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا،آئی جی اسلام آباد کا عدالت میں بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
ش
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا، سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی، محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے،معاون وکیل نے استدعا کی کہ کونسل راستے میں ہیں، سماعت میں وقفہ کیا جائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ان کی ابھی ضرورت نہیں، آئی جی صاحب کو بلایا تھا وہ آ گئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ عدالت نے اس معاملہ میں ایف آئی آر کا حکم دیا تھا، بیان مین ایک نام تھا اور ایک کا عہدہ تھا، جے آئی ٹی بنا دی گئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکتنا وقت چاہئے تفتیش کیلئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ تیزی سے کام کررہے ہیں جلد تفتیش مکمل ہو جائے گا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے وکیل درخواستگزار کے پہنچنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔