نوجوان لڑکی نے شادی کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہریوں کو لوٹ لیا

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں خوبرو دوشیزہ نے شادی کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہریوں کو لوٹ لیا‘ ساڑھے بارہ لاکھ کی نقدی وزیورات سمیٹنے کے بعد شادی سے انکار کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ ثناء بی بی وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 597 گ ب کے رہائشی طارق نے بتایا کہ شادیاں کروانے والے نے ثناء بی بی کا رشتہ کروانے کیلئے رابطہ کیا اور دوشیزہ نے اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر اس سے گاہے بگاہے 3لاکھ کی رقم اور 4تولے طلائی زیورات حاصل کئے۔بعدازاں شادی کا کہا تو لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے کرایہ کاگھر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ ثناء بی بی وغیرہ نے گروہ بنا رکھا ہے جو کہ سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا کر رقوم اور قیمتی سامان ہتھیا لیتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *