پی سی بی نے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے دیئے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے دئیے ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹرز کو 25-2024 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دئییگئے،کنٹریکٹ پانے والوں میں اٹھارہ انڈر 19 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ایمرجنگ کیٹیگری کی 62 اور 10 قومی خواتین کھلاڑیوں نے بھی کنٹریکٹ حاصل کیا،کھلاڑیوں کے نام خواتین کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے۔ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق اور سابق ویمن کرکٹر بتول فاطمہ شامل ہیں،کنٹریکٹس جولائی 2024 سے جون 2025 تک نافذ العمل ہوں گے۔ ایمرجنگ اور انڈر 19 کھلاڑیوں کو میچ فیس، یومیہ الانس اور انعامی پیسوں میں حصہ ملے گا۔