سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا،جے آئی ٹی نے غیرحاضری پر علیمہ خان کو دوبارہ طلب کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر جوائنٹ انوسٹیگیشن ( جے آئی ٹی ) ٹیم نے جے آئی ٹی نے پر علیمہ خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے مستند شواہد موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، اس سے قبل 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں تھیں۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ2016ء کے سیکشن30 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *