وفاق کا نئی 6 کینالز بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے،وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق کا نئی 6 کینالز بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، سندھ کا پانی کسی کو نہیں دیں گے۔
دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی گئی ۔ قرارداد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیش کی۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ وفاق کا نئی چھ کینالز بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے ۔ نئی نہروں کی تعمیر غیر قانونی ہے ۔ سندھ حکومت عوام کے ساتھ مل کراحتجاج کرے گی۔
قبل ازیں وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ملک کےلیے اچھا کام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی معاشی حالت کی بہتری کےلیے کام کررہی ہے مگر آیس آئی ایف سی کو اختیار نہیں کہ وہ متنازعہ نہروں کامنصوبہ شروع کرسکے۔ کسی منصوبے پراعتراض ہوتو اس کو دور کیا جاتاہے، ملک کی بہتری کےلیے اگر منصوبہ ہوگا توکرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *