کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، حکام کی سانحہ جعفر ایکسپریس پر بریفنگ

وزیراعظم سیاسی رہنماؤں اور عمائدین سے خطاب بھی کریں گے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکام کی سانحہ جعفرایکسپریس پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم سیاسی رہنماؤں اور عمائدین سے خطاب بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان پر اعلیٰ سطح کااجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم کو سانحہ سانحہ جعفر ایکسپریس پربریفنگ دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں ناب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا میں احسن اقبال، عطاتارڑ اور خالدمگسی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیاسی رہنماؤں اورعمائدین سے بھی خطاب کرینگے۔ وزیراعظم، گورنر بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
حکومت کی جانب سے اپوزیشن اورتمام سیاسی جماعتوں کو قیام امن اوردہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشاورت کی دعوت دی گئی ہے۔ اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *