روہت شرما کی بیٹے آہان کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے چار ماہ کے بیٹے آہان کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ تصویر میں روہت کو آہان کو گود میں لیے اپنی بیٹی سمائرا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ خوبصورت لمحہ ان کے ممبئی والے گھر میں قید کیا گیا۔
نیوز 18 کے مطابق آہان کی پیدائش 15 نومبر 2024 کو ہوئی تھی، جس کی وجہ سے روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ سے غیر حاضر رہنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ اپنی اہلیہ رتیکا سجدے کے ساتھ رہ سکیں۔ 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے میچ کے دوران ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو رتیکا سجدے کے ساتھ بات چیت کے دوران آہان کے ساتھ خوشگوار انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوئیں۔