عامر خان نے پرانی دوست سے تیسری شادی کرنے کا عندیہ دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کل 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور اپنی سالگرہ پر اداکار نے ایک ایسا اعلان کردیا جس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے جشن سے خطاب میں کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
عامر خان نے اپنی ایک دوست گوری سے میڈیا کو ملوایا اور بتایا کہ یہ میری 25 سال پرانی دوست ہیں۔ جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اپنی پرانی دوست گوری کو شاہ رخ اور سلمان خان سے بھی ملوایا ہے۔اپنی دوست گوری کے بارے میں عامر خان نے مزید بتایا کہ گوری پروڈکشن میں کام کرتی ہیں اور میں ہر روز ان کے لیے گانا گاتا ہوں۔