سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہیں، عبدالرحمن کھیتران


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے ٹرین پر دہشت گردی کے دلخراش اور افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے یرغمال بنائے گئےافراد کی بحفاظت بازیابی پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیااپنے بیان میں سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،بلکہ اس عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت دشمنوں کے عزائم ہمیشہ خاک میں ملتے رہے ہیںاور آج بھی ہماری فورسز ملک کے دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اپنی تمام تر توانائیاں ملک کے امن و استحکام کے لیے بروئے کار لا رہی ہےاور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کے باوجود قوم متحد ہےاور سیکیورٹی ادارے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی واقعے کو روکا جا سکیصوبائی وزیر نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیاانہوں نے شہداکی درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *