آئی ایم ایف کا دبائو کام کرگیا،حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی میں4روپے کا اضافہ کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کا دبائو کام کرگیا،حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی میں4روپے کا اضافہ کردیاہے،پیٹرول لیوی بڑھاکر 9.62روپے فی لیٹرکردی گئی ہے،لیوی کی نئی شرح کااطلاق بھی کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھادی ہے۔پیٹرول پر لیوی 5.62روپے سے بڑھا کر9.62روپے فی لیٹرکردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل پر فی لیٹرلیوی 5.14روپے عائد تھی جو 4روپے کے اضافے سے اب9.14روپے ہوگئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل پر فی لیٹرلیوی 2.6روپے جبکہ لائٹ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی زیرورہے گی۔لیوی کی نئی شرح کا اطلاق بھی کردیاگیاہے۔واضح رہے کہ

موجودہ حکومت نے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک9بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے ۔15جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات37.26روپے تک مہنگی کی گئی ہیں۔پیٹرول کی قیمت37.26روپے،ہائی اسپیڈڈیزل31.86روپے،لائٹ ڈیزل فی لیٹر36.42روپے اضافہ کیاگیا۔حکومت نے 15جون سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں36, 53روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا

Recent Posts

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

2 mins ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

19 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

25 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

32 mins ago

آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور…

38 mins ago

کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے…

46 mins ago