آئی ایم ایف کا دبائو کام کرگیا،حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی میں4روپے کا اضافہ کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کا دبائو کام کرگیا،حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی میں4روپے کا اضافہ کردیاہے،پیٹرول لیوی بڑھاکر 9.62روپے فی لیٹرکردی گئی ہے،لیوی کی نئی شرح کااطلاق بھی کردیاگیاہے . تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھادی ہے .

پیٹرول پر لیوی 5.62روپے سے بڑھا کر9.62روپے فی لیٹرکردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل پر فی لیٹرلیوی 5.14روپے عائد تھی جو 4روپے کے اضافے سے اب9.14روپے ہوگئی ہے . ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل پر فی لیٹرلیوی 2.6روپے جبکہ لائٹ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی زیرورہے گی . لیوی کی نئی شرح کا اطلاق بھی کردیاگیاہے . واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک9بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے . 15جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات37.26روپے تک مہنگی کی گئی ہیں . پیٹرول کی قیمت37.26روپے،ہائی اسپیڈڈیزل31.86روپے،لائٹ ڈیزل فی لیٹر36.42روپے اضافہ کیاگیا . حکومت نے 15جون سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں36, 53روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا . .

متعلقہ خبریں