اداکارہ مایا علی شدید تنقید کا شکار ،تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شئیر کی جس کے بعد اداکارہ شدید تنقید کا شکار ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)


ان تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مایا علی غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)


انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ مایا علی اپنے والد صاحب کو یاد کر کے غمزدہ ہوگئیں تھیں۔

اداکارہ مایا علی نے اپنے والد صاحب کے لئے ایک جذباتی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

پوسٹ میں اداکارہ مایا علی نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جب مجھے میرے والد کی موت کا معلوم ہوا تھا تب میں پاکستان میں موجود نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)


مایا علی کا کہنا تھا کہ اپنی والد کی موت کے بعد میں بیرون ملک سفر کرنے سے بہت ڈرتی ہوں اور اسی لئے میں اپنے ساتھ ہمیشہ ہماری تصویر بھی رکھتی ہوں۔

مایا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جانے والے چلے جاتے ہیں اور ہماری زندگیاں آگے بڑھ جاتی ہیں لیکن جانے والا اپنے ساتھ ہمارے دل کا اہم حصہ اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔

مایا علی نے اپنے والد کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بابا، کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے کہ آپ کے گلے لگ کر خوب رؤں۔

اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں سے بھی درخواست کی کہ اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں کیونکہ جب وہ چلے جاتے ہیں تو صرف یادیں ہی رہ جاتی ہیں اور کچھ نہیں۔