ناظم جوکھیو قتل کیس ، جام اویس جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

(قدرت روزنامہ)ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو 3 روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

ایم پی اے جام اویس کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایم پی اے جام اویس نے گزشتہ روز رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کی ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء نے ایم پی اے جام اویس کو مقدمے میں نامزد کیا ہے، جبکہ پہلے سے گرفتار کیے گئے 2 ملزمان حیدر اور میر علی فارم ہاؤس کے ملازم ہیں۔

اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے آئندہ سماعت پر ناظم جوکھیو قتل کیس کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ایف آئی آر میں نامزد ایم پی اے جام اویس کے علاوہ گرفتار دیگر 2 ملزمان کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے میمن گوٹھ تھانے میں گرفتاری دی جس کی ایس ایس پی ملیر نے تصدیق بھی کی۔

دو روز قبل پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی تھی۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

17 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

31 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

42 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

50 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

58 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

3 hours ago