سعودی کنگ شاہ سلمان کا پاکستان کی عوام کیلئے تحفہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سعودی کنگ شاہ سلمان نے پاکستان کی عوام کیلئے تحفہ بھجوادیا ہے . تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے ریلیف پیکیج بلوچستان کے10اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا ، یہ پیکج این ڈی ایم اے، صوبائی حکومت اور این جی اوز کے ذریعے شفاف انداز سے تقیسم ہو گا .

اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے 10اضلاع میں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، قلات، مستونگ، ہرنائی، لورالائی اور چاغی شامل ہیں . سعودی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، شمالی وزیرستان کے بکا خیل کیمپ میں 2 ہزار ایک سو امدادی پیکج تقسیم ہوں گے . واضح رہے کہ امدادی سامان میں 58 ہزار رضائیاں، 29 ہزار گرم کپڑوں کی کٹس شامل بیں، کنگ سلمان ریلیف پیکج سے 2 لاکھ 3 ہزار افراد مستفید ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں