نیب نے پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی۔مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیردفاع پرویز خٹک کے خلاف احتساب عدالت نے بھی انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی ہے۔
نیب پشاور نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی تھی، جس کوعدالت نے منظور کرلیا ہے۔واضح رہےکہ نیب انکوائری پرویز خٹک، سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری اعظم خان، ایم ڈی سیاحت کے خلاف کی جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اور 30 سال توسیع کے خلاف انکوائری کررہا تھا۔نیب نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان سے بھی مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری زمین لیز پر دینے کے متعلق تفتیش کی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

55 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

1 hour ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

2 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

2 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago