لاپتہ افراد کے 8ہزار 144کیسز حل ہو چکے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر ایک کمیشن بنا ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ کمیشن میں لاپتہ افراد کی کل 10ہزار405کیسز لائے گئے،مسنگ پرسنز سے متعلق ایک کمیشن بنا ہوا ہے،لاپتہ افراد کے 8ہزار 144کیسز حل ہو چکے ہیں۔کمیشن میں 2261لاپتہ افراد کے کیسز کی تحقیقات ہورہی ہے۔کمیشن میں بلوچستان کے لاپتہ افراد کے 2911کیسز رپورٹ ہوئے،
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ ریاست ایک سسٹم کے تحت مسنگ پرسنز کے معاملے سے نمٹ رہی ہے،مسن پرسنز کے معاملے پر کچھ سوالات ریاست کے بھی بنتے ہیں، کیاامریکا میں مسنگ پرسنزکا مسئلہ نہیں ہے۔پوری دنیا میں کہاں پرمسنگ پرسنزکے معاملے پر اپنی افواج پر چڑھ دوڑتے ہیں،کیاامریکا، برطانیہ اور بھارت میں مسنگ پرسنز کامسئلہ نہیں ہے،
ریاست ایک طریقے کے تحت لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کررہی ہے،بولان میں پیش آنے والے واقعے میں بی ایل اے ملوث ہے،جو افغانستان میں تربیتی مراکز میں ہیں وہ کون لوگ ہیں ان کی فہرستیں دے دیں،سکیورٹی فورسز بلوچستان کے کل کو محفوظ کرنے کیلئے اپنا آج قربان کررہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ یہ بی ایل اے میں کون لوگ ہیں ، ان کی فہرست کدھر ہے کیا وہ لاپتہ افراد ہیں،یہ جو آپریشن ہوا اس کی کامیابی میں انٹیلی جنس نے ہی اہم کردارادا کیا،سکیورٹی فورسز بلوچستان کے کل کو محفوظ کرنے کیلئے اپنا آج قربان کررہی ہیں۔