عامر جمال کو سیاسی نعرے والا ہیٹ پہننے پر لاکھوں روپے جرمانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا اور سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال کو ہوا۔قومی کرکٹرز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تک 30 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال کو ہوا، عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا جس پر سیاسی نعرہ درج تھا اور عامر جمال کو تقریباً 13 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا جبکہ جنوبی افریقا میں بھی چار کرکٹرز کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا تھا، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی سمیت کرکٹرز کو جرمانہ ہوئے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈسلپنری معاملات کرکٹ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے، دنیا بھر کی طرح پی سی بی بھی ایسے معاملات پبلک نہیں کرتا کیونکہ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اس لیے کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *