پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا، وفاقی وزیر خزانہ سربراہ مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو پاکستان کرپٹو کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او ہونگے،گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگر اعلیٰ حکام بورڈ میں شامل ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کرپٹو ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے سرگرم ہے،پاکستان ڈیجیٹل فنانس میں قیادت کا خواہاں ہے۔اس موقع پر سی ای او کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ کرپٹو کونسل ترقی اور تحفظ کے درمیان توازن پیدا کرے گی،کرپٹو اور بلاک چین کیلئے واضح ضابطہ جاتی پالیسیوں کی تشکیل پر فوکس ہے۔وزارت خزانہ نے کہا کہ صارفین کے تحفظ اور مالیاتی سلامتی کیلئے مضبوط قانونی فریم ورک کی تیاری جاری ہے،پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام سے مالیاتی اور تکنیکی ترقی کا نیا باب کھلے گا۔پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر مقام دلانے کا ہدف ہے،پاکستان کرپٹو کونسل، بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کیلئے مستحکم فریم ورک فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *