مثبت رول کرنا پسند ہے لیکن کوئی لکھتا نہیں ، روبینہ اشرف

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ انہیں مثبت رول ادا کرنا پسند ہے لیکن اب بڑوں کے لئے کوئی ایسا کردار لکھتا ہی نہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے بتایا کہ مجھے مثبت رول کرنا زیادہ پسند ہے لیکن اب کوئی مثبت رول نہیں لکھتا، سب منفی رول لکھتے ہیں اورخاص طور پر ہم بڑوں کے لیے تو منفی ہی لکھے جاتے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک ڈرامے میں پولیس آفیسر کے کردار پر مجھے آج بھی فخر ہے کہ وہ ایک ایور گرین کردار تھا۔انھوں نے کہا کہ میرے لیے وہ کیریئر کا تاریخی کردار ہے اوربہت بڑا سنگِ میل ہے۔