کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم لوئر دیر سے گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز بناکر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم کی شناخت بہار علی کے نام سے ہوئی جنہیں چھاپہ مار کارروائی میں لوئر دیر کے علاقے تلاش سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملزم نے 7 سالہ لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنائیں۔
بیان کے مطابق متاثرہ کمسن بچی گرفتار ملزم کے پاس پڑھنے آتی تھی، ملزم نے معصوم بچی کے والدین کو دھمکانے کے لیے مذکورہ ویڈیوز ان کے ساتھ بھی شیئر کیں اور والدین کو کیس خارج کروانے کی غرض سے مذکورہ ویڈیوز کے ذریعے دھمکایا۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار جبکہ ان کا موبائل فون قبضے میں لیا جس سے مذکورہ ویڈیوز و تصاویر برآمد کر لی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *