ماہ رمضان کے دوسرے ہفتے مہنگائی میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ماہ رمضان کے دوسرے ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.22فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،زندہ برائلرچکن،ٹماٹر اورچینی سمیت 12اشیائے ضروریہ مہنگی،ٹماٹرکی قیمت 22روپے اور چینی کی 9 روپے فی کلو تک بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 13مارچ کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی 0.22 فیصد بڑھی البتہ سالانہ بنیادپرمہنگائی کی شرح منفی 1.97فیصد ریکارڈ کی گئی،گزشتہ ہفتے ٹماٹر 22روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے،اوسط قیمت 80روپے ریکارڈ کی گئی۔زندہ مرغی 31روپے اضافے کے ساتھ 510روپے کی اوسط قیمت میں فروخت ہوتی رہی۔ چینی کے نرخ بھی بڑھے اوراوسط قیمت 172روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 46روپے تک مہنگا ہوا۔ سلنڈرکی اوسط قیمت 3262روپے رہی۔گزشتہ ہفتے کے دوران 15اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ 24کی قیمتوں میں استحکام رہا،پیاز کی قیمت 14روپے فی کلوکمی کے ساتھ 70روپے پر آگئی،آلو ۵روپے اور لہسن 36روپے فی کلو سستا ہوا۔ دال چنا 6 روپے اور دال ماش 2 روپے فی کلو تک سستی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *