ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، فاطمہ بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Fatima Bhutto (@fbhutto)

فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کیا ہے۔
انہوں نے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر زندگی میں جو بھی راستہ اختیار کریں، انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔
24 2 1
واضح رہے کہ بانیٔ پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں قدم رکھنے کی تصدیق کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ میرا راستہ میرا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *