سوزوکی آلٹو پر موٹرویز اور ہائی ویز پر پابندی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے اپنی باضابطہ تردید میں کہا ہے کہ سوزوکی آلٹو کا ر کے موٹر ویز پر سفر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگائی ہے نہ لگائیں گے۔
یادرہے حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں کہا گیا تھا کہ پے درپے حادثوں اور آلٹو کار کے حفاظتی اسٹینڈرڈ کے خدشات کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مقبول ہیچ بیک کار کے موٹروے پر آنے پر پابندی لگادی ہے۔ تاہم، NHMP کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یادرہےیہ ردعمل ایک المناک حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک سوزوکی آلٹو کو 12 پہیوں والے ٹرک کے ساتھ تصادم میں شدید نقصان پہنچا تھا۔