معروف ماڈل نے اپنے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف فیشن ماڈل عبیر رضوی نے اپنے ماڈلنگ کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Abeer Rizvi (@abeerrizviofficial)


حال ہی میں فیشن ماڈل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے اپنے ماڈلنگ کے سفر سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے بتایا ہے۔


عبیر رضوی نے اپنے پیغام میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے دیگر منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے بتایا ہے۔


انہوں نے اپنے پیغام میں اپنے ماڈلنگ کے کیریئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ سفر ایک رولرکوسٹررائیڈ کی طرح تھا اورمیں اس سفرمیں اپنا ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔


خیال رہے کہ پاکستان کی ٹاپ ماڈلزمیں شمار کی جانے والی عبیررضوی ٹیلنٹ ہنٹ شوکے ذریعے اس شعبے میں آئی تھیں، وہ سال 2012 میں ٹی وی شو ویٹ مس سُپرماڈل کے نمایاں شرکاء میں سے ایک رہیں۔