وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کرانی روڈ دھماکے کی شدید مذمت، بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں ،حکومت عوام کے تعاون سے دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنائے گی، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرانی روڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے انہوں نے پولیس کے انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے دلی افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ شہید اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی دھماکے کے ذمہ دار عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صوبے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو مزید الرٹ رہنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور حکومت عوام کے تعاون سے دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *