وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ارمڑ میں مسجد کے باہر دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی

پشاور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ارمڑ میں مسجد کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے دھماکےمیں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔