ریمبو پروگرام کے دوران چھوٹی بہن کے ذکر پر آبدیدہ کیوں ہوئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریمبو پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اسٹار ہے جو 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ریمبو اپنی خوش مزاج شخصیت ہیں جو اپنے پیاروں کو مل جل کر لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔
اس ہنس مکھ شخص کو ان کے مداح جویریہ سعود کے پروگرام میں آبدیدہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ریمبو کی چھوٹی بہن کا ذکر آیا۔
ریمبو سے اس کے بچپن کے رمضان کے بارے میں پوچھا گیا اور وہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے، انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی چھوٹی بہن کو کچھ عرصہ قبل کھو دیا ہے اور اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس بہن کے ساتھ کھیلتا تھا اور وہ ہر رمضان میں اس کے گھر عید اور شب برأت کے تحائف لے کر جاتا تھا۔ وہ اب یہاں نہیں ہے اور یہ ایک ایسا درد ہے جو کبھی برداشت نہیں ہو گا۔