نعمان نیاز کی معافی۔۔ شعیب اختر کا نیا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز سے تلخ کلامی اور بدتمیزی کے معاملے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولرشعیب اخترنےشو چھوڑ کر چلے گئے تھے اورپروگرام سے استفیٰ دیدیا تھا . تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے میزبان کو پورا موقع دیا کہ وہ معاملہ رفع دفع کرے لیکن نہ ہی انہوں نے معافی مانگی اور نہ ہی کوئی اور بات کی لہذا مجھے پھر شو میں ایسا رویہ اختیار کرنا پڑا .

ڈاکٹر نعمان نیاز کے معافی مانگنے کے بعد شعیب اختر کا نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے قوم اور اداروں کی عزت کے لئے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیاہے .

یاد رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی . پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے . ان تمام اسٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے . ڈاکٹر نعمان نیازپہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا، لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا . . .

متعلقہ خبریں