ہم کسی صورت اپنے صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے‘گورنر بلوچستان

نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ گورنر مندوخیل نے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *