امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نیویارک(قدرت روزنامہ)امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ریاست لوزیانا میں ہوئیں جہاں مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوئے، 3اموات ریاست ٹیکساس میں ہوئیں جہاں مٹی کے طوفان کے سبب گاڑی الٹ گئی۔
ادھر اوکلاہاما اور آرکنسا میں بھی اموات ہوئیں، مختلف ریاستوں میں طوفان نے درجنوں گھروں کو زمین بوس کردیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ٹیکساس اور اوکلاہاما میں طوفان کے سبب جنگلات میں 100 مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔

اس کے علاوہ میزوری، الی نوائے، انڈیانا، ٹیکساس اور آرکنسا میں 2 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے بھی محروم ہیں جبکہ مسیسپی، مشری لوزیانا اور مغربی ٹینیسی کے بھی طوفان کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *