کراچی میں پھل فروش سے بدتمیزی کرنے والا پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں پھل فروش سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے شاہراہ نورجہاں پر پیش آیا تھا جہاں ایک پولیس اہلکار نے پھل فروش سے بدتمیزی کی تھی۔
پولیس کے مطابق اہلکار کو انکوائری کے بعد نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش سے بدتمیزی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا تھا۔