ایمن اور منال خان نے بچوں کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کا طریقہ بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جڑواں بہنوں، اداکارہ ایمن اور منال خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے یہاں بچوں کی پیدائش کے بعد وزن کم کیسے کیا۔
اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس موقع پر ایمن اور منال خان نے بتایا کہ ہمارا شروع ہی سے وزن زیادہ تھا، موٹاپا ہماری جین میں موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہر وقت وزن بڑھنے سے متعلق چوکنا رہنا پڑتا ہے۔ایمن خان نے بتایا کہ میں پہلی پریگنینسی کے دوران اور بعد میں بہت موٹی ہو گئی تھی، مگر طرزِ زندگی میں تبدیلی لانے سے بہت فرق پڑا۔
دوسری جانب منال خان نے کہا کہ میرا ہر لڑکی کو مشورہ ہے کہ وزن میں کمی کے لیے کچھ نہ کچھ لازمی کریں، کم از کم دن میں 20 منٹ نکالیں اور ورزش کریں۔دونوں اداکاراں کا کہنا تھا کہ چاہے بیٹھے بیٹھے ہاتھ پائوں ہلائیں مگر متحرک ضرور رہیں۔
ایمن اور منال نے شو کے دوران مزید بتایا کہ وزن میں کمی کے لیے میٹھی غذائیں بالکل چھوڑ دیں اور باہر کے کھانے جیسے کہ پیزا برگر یہ زندگی سے نکال دیں۔اداکارہ منال نے کہا کہ ہم دونوں بہنوں نے اپنے وزن میں کمی کے لیے کوئی جم جوائن نہیں کیا، ہم ایک ساتھ گھر میں ٹریننگ کرتی ہیں، غذا میں اعتدال اور ورزش نے ہمارے وزن میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔