سعودی عرب: عید الفطر پر ملازمین اور طلبہ کو لمبی تعطیلات دینے کا فیصلہ

جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں سال عید الفطر پر ملازمین اور طلبا کو طویل چھٹیاں ملیں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں عیدالفطر کی چھٹیاں 30 مارچ بروز اتوار سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی تاہم ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہونے کے باعث عید کی تعطیلات کا آغاز 28 مارچ سے ہی ہوجائے گا، اس طرح انہیں 6 روز کی تعطیلات ملیں گی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ہفتہ وار تعطیلات کیلئے بند ہونیوالے دفاتر 6 دن بعد جمعرات کو کھلیں گے اور پھر جمعہ اور ہفتہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق طلبا کیلئے عید کی تعطیلات اس بھی زیادہ ہوں گی،

وزارتِ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 20 مارچ سے 6 اپریل تک ہوں گی۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہوا تھا اور یہ 33 سال بعد پہلی بار ہوا تھا جب اسلامی اور عیسوی ماہ کا آغاز ایک ہی تاریخ کو ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *