شناختی کارڈ کی تجدید کب کروائی جائے؟ شہری ہوجائیں خبردار!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرائیں، مدت ختم ہونے پر کسی بھی ادارے میں آپ کی بائیومیٹرک/ شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو گی اور آپ کو کئی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
مدت ختم ہونے پر ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ کی تجدید کرانا قانوناً لازم ہے، شہری اپنی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے سے کم ازکم تین ماہ پہلے اس کی تجدید کرا لیں اور غیرضروری پریشانی سے دور رہیں۔
میعاد ختم ہونے سے پہلے کسی بھی وقت نادرا پاک آئیڈنٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرائیں یا قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں اور شناختی کارڈ کی تجدید کرائیں، شہری مزید معلومات کے نادرا ہیلپ لائن نمبر 051111786100 پر رابطہ کرسکتے ہیں، یا پھر ویب سائٹ www.nadra.gov.pk پر جا معلومات لے سکتے ہیں، موبائل صارفین 1777 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔