پسند کی شادی سے انکار پر لڑکے نے 19 سالہ لڑکی کی جان ہی لے لی

ساہیوال (قدرت روزنامہ) محلہ نور پارک میں پسند کی شادی سے انکار پر لڑکے نے 19 سالہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی، لاش کو پورسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاوس منتقل کر دیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 19 سالہ علیشبا اپنے کزن کے گھر رکشے پر پہنچی ہی تھی کہ گھر کے باہر عمران نامی لڑکے نے گولی مار دی، لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔ ملزم عمران لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *