جویریہ کے سوال نے ریمبو اور صاحبہ کو رلا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے شو میں شریک مہمان سینئر اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ کو ایک سوال میں رلا دیا۔

جویریہ سعود ان دنوں نجی چینل پررمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ٹرانسمیشن میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان اور ان کی اہلیہ صاحبہ بطور مہمان شامل ہوئیں جہاں انہوں نے نجی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات چیت کی۔ اس دوران جویریہ سعود نے جان ریمبو سے پہلا ہی سوال بچپن کے رمضان کے بارے میں پوچھا۔ جس کا جواب دیتے ہوئے اداکار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔افضل خان نے بتایا میں بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں اور میری چھوٹی بہن فوت ہوچکی ہے۔

بس اس الفاظ کے بعد اداکار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آنسو بھری آنکھوں سے بچپن کا احوال یوں بتایا کہ ایک بہن کا انتقال ہوگیا جبکہ دیگر بہنیں شادی کے بعد اپنے گھروں میں خوش ہیں۔نم آنکھوں کے ساتھ جان ریمبو کا کہنا تھا کہ اب والدین بھی فوت ہوگئے، بہن بھی چلی گئی جن کی یادیں ہمیشہ انہیں ستاتی ہیں اور یہ درد ہمیشہ قائم رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *