علیزے شاہ نے زرنش خان کی معافی کیوں مسترد کی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنی معصومانہ شکل اور بے باک انداز کے لیے مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے زرنش خان پر سخت ردعمل دیا جب زرنش نے انہیں بدتمیزی کا خطاب دینے پر معافی مانگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے شاہ اور زرنش خان کے درمیان یہ تنازع تقریباً دو سال پرانا ہے۔ 2023 میں زرنش خان کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہواجس میں انہوں نے علیزے شاہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اپنی رائے دی تھی۔
میزبان نے سوال کیاکہ اگر بدتمیزی کا کوئی مقابلہ ہو تو کون جیتے گا؟ اس پر زرنش خان نے جواب دیا کہ اگر ایسا کوئی مقابلہ ہوتو علیزے شاہ جیتیں گی۔
زرنش کے بیان کے بعدعلیزے شاہ نے براہ راست ردعمل دینے کے بجائے ایک قول شیئر کیا ۔
لوگوں سے یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ آپ کو سمجھیں گے۔ وہ صرف باتیں کرتے اور فیصلہ سناتے ہیں، جیسے کہ انہیں معلوم ہو کہ آپ کس حال سے گزر رہے ہیں۔ جب آپ کے بارے میں منفی تبصرے سنیں تو مایوس نہ ہوں، اللہ سب جانتا ہے، بس مسکرائیں اور آگے بڑھ جائیں۔
حال ہی میں زرنش خان نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے علیزے شاہ سے معافی مانگنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر علیزے شاہ کو نجی پیغام بھیجا، انہوں نے لکھا کہ ہیلو علیزے! شاید یہ پیغام تمہارے لیے غیر متوقع ہو، لیکن مجھے اپنی بے وقوفی پر شدید پچھتاوا ہے، جو میں نے وائس اوور مین شو میں کہی۔
براہ کرم مجھے معاف کر دو، اگر تم چاہو تو میں عوامی سطح پر بھی معافی مانگنے کو تیار ہوں۔ میں تمہاری والدہ سے بھی معافی مانگنا چاہتی ہوں کیونکہ میری باتوں سے انہیں بھی بہت دکھ پہنچا ہوگا۔ میں دل سے شرمندہ ہوں، بغیر سوچے سمجھے بول گئی۔ تم مجھے بہت عزیز ہو، اور میں تمہاری بہت عزت کرتی ہوں۔ ہمیشہ خوش رہو۔
علیزے شاہ نے زرنش خان کی معذرت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے سخت جواب دیا اور ان کا پیغام اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کر دیا۔
انہوں نے لکھاکہ تمہاری معافی اس نقصان کی تلافی نہیں کر سکتی جو تم نے مجھے پہنچایا۔ میں تمہیں معاف نہیں کروں گی۔ میں نے تم سے کیا کہا تھا؟ کہ اپنے بال درست کرو تاکہ اسکرین پر بہتر نظر آؤ؟ جب میری ماں مجھے کھانا کھلاتی تھی، وہ تمہیں بھی اپنے ہاتھوں سے کھلاتی تھی۔
میں نے تمہارا کبھی برا نہیں چاہا اور نہ ہی تم سے بدتمیزی کی۔ تمہیں شو میں میرے خلاف بات کرنے کے پیسے نہیں دیے گئے تھے پھر بھی تم نے ایسا کیا۔ اللہ سب دیکھ رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے مزید لکھاکہ جس دن زرنش نے یہ بیان دیا، میری ماں نے روتے ہوئے اسے فون کیا اور پوچھا کہ تم نے میرے بارے میں ایسا کیوں کہا؟ زرنش نے وعدہ کیا کہ وہ ایک ویڈیو بنا کر سچ بتائے گی، مگر صرف 30 منٹ بعد اس نے میری ماں کو بلاک کر دیا۔
بعد ازاں علیزے شاہ نے ایک اور اسٹوری میں لکھاکہ ایک سینئر اداکارہ ہونے کے باوجود کسی شو میں جا کر شکایتیں کرنا اور جھوٹ بولنا، کیا یہ پیشہ ورانہ رویہ ہے؟
یہ تنازع سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔ کچھ صارفین زرنش خان کی معافی کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ علیزے شاہ کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *