کوئی شرم نہیں، ہر وقت بے ہودہ مذاق۔۔ فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان اور گوہر رشید سے غیر مناسب سوال! صارفین چِڑ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)فہد مصطفیٰ کا “جیتو پاکستان” پاکستان کا سب سے بڑا گیم شو ہے، جبکہ رمضان میں تو اس کی مقبولیت اور بڑھ جاتی ہے۔ اس شو میں مختلف سیلیبریٹیز نظر آتے ہیں اور کئی بڑے نام لیگ میں اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔ کبریٰ خان ان میں سے ایک ہیں جو ٹیم کی کپتانی کرتی ہیں اور حال ہی میں ان کے شوہر گوہر رشید بھی شو میں ان کے ساتھ نظر آئے۔
فہد مصطفیٰ اپنی مزاحیہ انداز کے لیے مشہور ہیں اور اس بار بھی انہوں نے اس نئے جوڑے کے ساتھ مذاق کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
ایک موقع پر فہد نے کبریٰ خان کو حیران کن انداز میں کہا کہ یہ جوڑا اگلے سال تک بچے کی خوشخبری سنا سکتا ہے کیونکہ گوہر کو بچے بہت پسند ہیں۔ گوہر رشید نے بھی ہنستے ہوئے کہا “انشاء اللہ”۔
لیکن کبریٰ خان تھوڑی پریشان ہو گئیں اور ان کی نظر میں یہ مذاق تھوڑا زیادہ ہو گیا تھا، جبکہ گوہر رشید نے اس بات کو ہنسی میں اُڑا دیا۔
تاہم، انٹرنیٹ پر فہد مصطفی کی اس بات پر تنقید شروع ہو گئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بیان قومی ٹی وی پر بالکل غیر مناسب تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ فہد مصطفیٰ کو کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ساتھ اس طرح کا مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا۔