سعودی عرب میں طلبا و طالبات کے لیے عیدالفطر کی 17 چھٹیاں، سرکاری ملازمین کو کتنی ہوں گی؟

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے لیے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق یہ چھٹیاں ہفتہ 29 رمضان 1446 ہجری بمطابق 29 مارچ 2025 سے شروع ہوں گی اور 4 دن تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب، مملکت کے تمام اسکولوں میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹیاں جمعرات 20 رمضان 1446 ہجری بمطابق 20 مارچ 2025 سے شروع ہو کر اتوار 8 شوال 1446 ہجری بمطابق 6 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی، یعنی طلبہ کو کل 17 دن کی تعطیلات ملیں گی۔

اسی طرح، مختلف جامعات نے بھی اپنے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات طے کر لی ہیں، جو 20 رمضان 1446 ہجری (20 مارچ 2025) سے شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ کچھ سعودی جامعات اپنے طلبہ وطالبات کے لیے ماہ رمضان کے ابتدا ہی سے چھٹیوں کا اعلان کر چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *