پاکستان کے سب سے لمبے آدمی نصیر سومرو انتقال کر گئے

شکار پور (قدرت روزنامہ )دنیا کے لمبے قد والے اور پاکستان کے سب سے لمبے آدمی نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کر گئے۔

نصیر سومرو کے بھائی ریاض سومرو نے موت کی تصدیق کردی۔

ریاض سومرو کے مطابق 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گھر میں زیر علاج تھے۔

نصیر سومرو کی نماز جنازہ منگل کی صبح شکارپور میں ادا کی جائے گی۔ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا۔ اپنے لمبے قد کی وجہ سے نصیر سومرو قومی ایئر لائن پی آئی اے میں ملازم تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *