بندر نے شہری کا فون چھین لیا، جوس کے ڈبے کے عوض واپس کر دیا، ویڈیو وائرل


بھارت(قدرت روزنامہ)بھارت میں بندر شہری کا سام سنگ گلیکسی S25 الٹرا چھین کر بھاگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر چھت کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس شہری کا مہنگا موبائل ہے۔
اس شخص نے جیسے ہی بندر کو جوس کا پیکٹ پھینکا تو اس نے فوراً فون واپس کر دیا اور اسے شہری کی طرف اچھال دیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں کی ہنسی نہیں رک رہی اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت یافتہ بندر ہیں اور یہ صرف دھوکا ہے۔
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ بندر نے سوچا ہو گا کہ گرمی بہت ہے ایسے میں موبائل کا کیا کروں گا اس لیے ڈرنک ہی لے لی۔
ایک صارف نےبندر کی اس حرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کس نے کہا کہ صرف انسان ہی سمجھدار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں بندر کے ہاتھوں موبائل چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ورنداون شہر میں بندر نے ایک شخص کا قیمتی آئی فون چوری کرلیا تھا اور پھر اسے واپس کرنے کے لیے اپنی بات بھی منوائی تھی۔ لوگوں کی جانب سے بندر کو کئی چیزیں پھینکی گئی تھیں اور لالچ دی گئی تاہم اسی دوران اس نے ایک جوس کے پیکٹ کے عوض ڈیل کر کے آئی فون واپس کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *