روزے کا بونس: زہریلے مواد اور اضافی وزن سے چھٹکارا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روزے کا جہاں بے مثل اجر و ثواب اور روحانی فوائد ہیں وہیں اس سے متعدد جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
تحقیقی مطالعوں سے پتا چلاتا ہے کہ روزہ جسم سے زہریلے مواد خارج کرنے، خون میں شوگر کا تناسب قابو میں رکھنے اور دل کی صحت، قوت مدافعت اور ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد گار ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق رمضان کے روزے انسان کو درج ذیل فوائد پہنچاتے ہیں۔
وزن میں کمی
رمضان کے روزوں کے دوران میں وزن کم ہو جاتا ہے تاہم اگر صحت مند طرز حیات نہ اپنایا جائے تو چند مہینوں میں وزن دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔
کولسیٹرول کی سطح
تحقیقی مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزے رکھنے سے مردوں میں مجموعی کولسٹرول اور ٹرائی گلسرائڈز کی سطح کم ہوتی ہے جب کہ خواتین میں صحت بخش کولسیٹرول (ایچ ڈی ایل) بڑھتا ہے۔
ذیابیطس کا مرض
ذیابیطس کے مریضوں کو روزے میں زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایسے افراد کو معالج سے ہمیشہ مشورہ بھی کرلینا چاہیے۔ علاوہ زیں ان کو چاہیے کہ وہ صحت بخش غذائی نظام اپنائی اور رمضان کے مہینے کے دوران میں خون میں شوگر کی سطح کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔
قوت مدافعت
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ روزے کے انسان کے مدافعتی نظام پر بھی مثبت اثرات ہوتے ہیں۔ اس لیے کہ یہ جسم کو سوزشوں کے خلاف مزاحمت میں مدد دیتا ہے۔
گردے کی صحت
روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ تحقیقی مطالعوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ صحت بخش طرز زندگی اپناتے ہیں روزہ ان کے گردوں کے کام کرنے یا پیشاب کے نظام کو متاثر نہیں کرتا ہے۔ تاہم افطار کے بعد سے سحری تک جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنی چاہیے تا کہ گردے کی صحت باقی رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *