کونسا فیشن اِن ہے، کونسا آؤٹ؟ ابق ناصر نے فیشن کی دنیا کا راز کھول دیا!

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیشن وہ جادو ہے جو ہر دور میں بدلتا رہتا ہے، مگر اسٹائل وہ پہچان ہے جو ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ ہرلڑکی کے دل میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ ’اب کیا فیشن میں ہے؟‘ اور ’کونسا اسٹائل آؤٹ ہو چکا ہے؟‘ سوشل میڈیا پر ہر روز کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ ابھرتا ہے، لیکن کیا فیشن صرف ٹرینڈز کو فالو کرنے کا نام ہے؟
اگر آپ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ فیشن کی دنیا میں آگے کیسے بڑھا جائے اور منفرد اسٹائل کیسے اپنایا جائے، تو مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ابق ناصر کے دلچسپ راز ضرور جانیں!
رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں شہریار عاصم نے جب مشہورسوشل میڈیا انفلوئنسرابق ناصر سے پوچھا کہ فیشن کا اتنا زبردست آئیڈیا انہیں کیسے ہوتا ہے، تو انہوں نے کمال کا جواب دیا!
ابق ناصر نے بتایا کہ ’جو چیز فیشن میں ہو، وہ آپ کی پوری سوشل میڈیا فیڈ پر چھائی ہوتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ جیسے آج کل فرشی شلوار ٹرینڈ میں ہے، تو ہر جگہ وہی نظر آ رہی ہے۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ فیشن کا بادشاہ وہی ہوتا ہے جو ٹرینڈ سے ہٹ کر کچھ نیا لے آئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فیشن کا اندازہ لگانے کے لیے وہ خود موسم، کپڑے کے ٹرینڈز اور آنے والے ایونٹس پر نظر رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’اب ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ ویلویٹ کا سیزن ہے یا سلک کا، اور عید پر کیا پہننا ہے!‘
اور سب سے خاص بات؟ ابق ناصر اپنے کپڑے خود ڈیزائن کرتی ہیں اور ہمیشہ منفرد چیزیں تیار کرتی ہیں۔
تو اگر آپ بھی اپنے فیشن سینس کو لیول اپ کرنا چاہتے ہیں، تو صرف ٹرینڈز کو فالو نہ کریں بلکہ اپنا اسٹائل کریئیٹ کریں۔ کیا آپ بھی اپنے کپڑے خود ڈیزائن کرنا چاہیں گے؟ ہمارے فیسبک پیج پر اپنے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔