پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی، علیمہ خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی۔ ہماری رات کو میٹنگ ہوئی ہے۔
لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی، ہماری رات کو میٹنگ ہوئی ہے ، پی ٹی آئی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ اگرملزم پیش نہ ہو توملزم کو گرفتارکر لیا جاتا ہے، یہ انصاف کا کون سا تقاضا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ سیکڑوں ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں، مگر تفتیشی افسر نہیں ہوتا، قانون اور انصاف کا اتنا تماشا نہیں بننا چاہیے، ہم کہاں انصاف لینے جائیں۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجبوری میں جج صاحب بھی انصاف نہیں دے سکتے، آج ہم اڈیالہ جا رہے ہیں، ہماری ہفتے میں صرف ایک بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوتی ہے۔