مصطفٰی عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)مصطفٰی عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا، ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت لایا گیا۔
کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا۔ ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت لایا گیا۔ ملزم ارمغان کو کچھ دیر بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اے ٹی سی کمپلکس میں صحافیوں کا داخلہ بند کردیا گیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں، ہمیں اعلیٰ افسران کی جانب سے اندرچھوڑنے کی اجازت نہیں۔
ملزم ارمغان کے والد کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا۔ ملزم ارمغان کے والد نے عدالت کو درخواست لکھ دی جس میں کہا گیا کہ مجھے بیٹے سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں ارمغان کے والد نے کہا کہ ملاقات ضروری ہے تاکہ وکیل کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کر سکوں، یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، فیئرٹرائل کیلئے مجھے بیٹے سے ملنے کی اجازت دی جائے۔