امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ،ملاقات پر اتفاق

واشنگٹن ( قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ امریکہ اور روسی صدور کی یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت ہو ئی، دونوں راہنمائوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جنگ وجدل دنیا کے حق میں اچھی نہیں۔ نیز دنیا بھر میں امن قائم ہو نا چا ہیئے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن میں ٹیلی فون پر بات چیت، ملاقات پر اتفاق۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی، مستقبل میں ملاقات پر اتفاق ہوا، دونوں صدور نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر بات کی۔

ٹرمپ اور پیو ٹن کے درمیان ٹیلی فون کال ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ پیوٹن اور ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، دوطرفہ تعلقات اور یوکرین اور امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور ہم نے اپنی ٹیموں کو فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم روس اور یوکرین کے ساتھ امن کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کا امکان ہے۔ پیوٹن نے جنگ کے خاتمے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *