’ایلون مسک کا جڑواں پاکستان میں شغل کرتے پکڑا گیا،انٹرنیٹ کی دنیا میں ہلچل مچ گئی

(قدرت روزنام(لوگوں نے پاکستان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ہمشکل کو پاکستان میں موج مستی کرتے دیکھ لیا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر ہل چل مچ گئی ہے!!! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شخص سادگی سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے – لیکن دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ ایلون مسک پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟
”ایکس“ صارف گوہر زمان نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ایلون مسک کے ہمشکل کو خیبرپختونخوا، پاکستان میں دیکھیں۔ ایلون مسک خان یوسفزئی!‘اگرچہ اصلی ایلون مسک اپنی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور بورنگ کمپنی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں، لیکن ان کے پاکستانی ہمشکل نے صرف ایک ویڈیو سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں کہ کیا واقعی ایلون مسک کا کوئی پاکستانی ورژن بھی ہے، یا یہ محض قدرت کا ایک دلچسپ مذاق ہے؟یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک کے کسی ہمشکل نے انٹرنیٹ کو حیران کیا ہو۔ 2022 میں ایک چینی شخص، جو مسک سے مشابہت رکھتا تھا، وائرل ہو چکا ہے اور اس ویڈیو کو 17 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا تھا۔